ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : دسویں جماعت کی طالبہ نے دیا بچی کو جنم ۔ پوکسو کے تحت ایک شخص گرفتار

پتور : دسویں جماعت کی طالبہ نے دیا بچی کو جنم ۔ پوکسو کے تحت ایک شخص گرفتار

Sat, 20 Nov 2021 13:06:02    S.O. News Service

پتور ،20 ؍ نومبر (ایس او نیوز) دسویں جماعت میں زیرتعلیم ایک لڑکی نے بچی کو جنم دیا جس کے بعد ملزم کے طور پر جس کا نام لیا جارہا تھا اس کو گرفتار کرکے اپن انگڈی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے لڑکی کا پیٹ بڑھتے دیکھ کر اس کے والدین کو شبہ ہوگیا کہ کہیں اس کی پیٹ میں کوئی گانٹھ پیدا ہوئی ہوگی اس لئے ان لوگوں نے لڑکی کو منگلورو کے قریب ایک ہاسپٹل میں داخل کروایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ لڑکی حمل سے ہے اور اس کی زچگی قریب ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی ہاسپٹل میں 18 نومبر کو اس لڑکی نے ایک بچی کو جنم دیا ۔ اس کے بعد ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر نے اپن انگڈی پولیس کو اس بات کی اطلاع کردی ۔ پولیس نے جب لڑکی سے تفصیلات معلوم کیں تو کیشو (34 سال) نامی ایک غیر شادی شدہ شخص کا نام سامنے آیا ۔ پولیس نے اسے پوکسو کے تحت تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔


Share: